روس سے ایس 400 میزائل سسٹم نہ خریدیں ،بھارت کو امریکہ کا سخت پیغام

0
64

واشنگٹن:امریکہ کو بھارت کو سخت پیغام ،روس سے میزائل شیلڈ ایس 400 سسٹم نہ خریدیں ،بھارت نے امریکہ کا مشورہ نہ مانا تو اس کے خطر ناک نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں.روسی دفاعی حکام نے ایس 400 میزائل کے حوالے سے بھارت پر امریکہ کے دباو کے حوالے سے یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو روس سے ایس 400 میزائل سے خریدنے سے باز رہنے کا پیغام بھیجا ہے.

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس وقت روس سے دفاعی معاہدے کررہا ہے جب سیکرٹری آف اسٹیٹ مائک پومپیو اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرنے جا رہے ہیں.جمعہ کے روز یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینیئر اہلکار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت روسی ایس 400 میزائل سسٹم میں دلچسپی لینے کی بجائے متبادل ذرائع تلاش کرنا چاہیں.امریکی اہکار کا اشارہ امریکہ کی طرف تھا جس کا مقصد یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ بھارت امریکہ سے ایس 400 میزائل سسٹم کے متبادل سسٹم خریدے.

امریکی حکام نے بھارت کو یہ مشورہ دیا کہ وہ خطے میں بھارت کا اتحادی ہے اور علاقے میں دو اتحادیوں کا ایک دوسرے پر اعتماد بہتر کرنے کے لیے بھارت امریکی احساسات کی قدر کرے.امریکہ کی طرف سے بھارت کو یہ سخت پیغام اس وقت بھیجا گیا جب نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت امریکہ دھمکیوں کی پروا کیے بغیر روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدے گا.

Leave a reply