بھارت بڑاچالاک ہے:فائدہ ہم سے لیتا ہے اوردم بھرتا ہے قاتل اسرائیل کا:یہ قبول نہیں:عمان کا بھارت کو انتباہ
مسقط :بھارت بڑاچالاک ہے:فائدہ ہم سے لیتا ہے اوردم بھرتا ہے قاتل اسرائیل کا:یہ قبول نہیں:عمان کا بھارت کو انتباہ،اطلاعات کے مطابق مسقط میں ہندوستانی سفارتخانے نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جاری جنگی جرائم کی حمایت میں ہندوستانی ایکسپیٹ کمیونٹی کے ممبروں کی طرف سے جاری حمایت پرعمان حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے
بھارتیوں کی طرف سے اسرائیل کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس طرح کے بہت سارے تبصرے # انڈیااسٹینڈ ویتھ اسرایل ہیش ٹیگ کے ساتھ بھی پوسٹ کیے گئے ہیں۔
عمان میں بھارتیوںکی اس خطرناک چال کودیکھتے ہوئے عمان حکومت نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک نوٹس جس کو عربی اور انگریزی دونوں میں شائع کیا گیا ہے ، اس میں لکھا گیا ہے: "ہم نے عمان میں ہندوستانی برادری سے متعلق سوشل میڈیا پر ایسے خطرناک عزائم ظاہرکیے گئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا دل اسرائیل کے لیے دھڑکتا ہے
عمان کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا ، ایک طرف بھارت عمان سے مفادات حاصل کرتا ہےاوردوسری طرف اس قاتل اسرائیل کی حمایت میں مہم شروع کررکھی ہے جوعمان کا بھی دشمن ہے
عمان کی حکومت کی طرف سے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ ایسی شکایت نہ ملے ورنہ عمان اپنے تعلقات پرنطرثانی کرنے کا حق رکھتا ہے