بھارت آگ کی لپیٹ میں‌ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی ناکام ہوگیا

0
63

بھارت آگ کی لپیٹ میں‌ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی ناکام ہوگیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ویکسین بنانے والے پیداواری یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق جمرات کی شام بھارت کے شہر پونے میں سیرم انسٹیٹوٹ آف انڈیا کے پیدواری یونٹ کی پانچویں منزل میں آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ کوطلب کر لیا گیا ہے۔ آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10سے زائد گاڑیاں آگ بھجانے میں ناکام نظرآتی ہے ادھرحکام کا کہنا ہے کہ مزید گاڑیاں بھی منگوا لی گئیں‌ ہیں‌

بھارت میڈیا کے مطابق یہ عمارت تپ دق کی مرض کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی ویکیسن کو بنانے کے لیے استعمال میں تھی۔کمپنی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس آتشزدگی کا اثر کورونا ویکسین کی تیاری پر نہیں پڑے گا۔

ادھر اس حوالے سے کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سریش یادو نے آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ یونٹ میں BCG کی ویکسین تیار کی جاتی ہے جو کہ ٹی بی کے مرض میں ابتدائی طور پر دی جانے والی خوراک ہے۔

واضح رہے کہ سیرم انسٹیٹوٹ آف انڈیا میں کورونا ویکیسن بھی تیار کی جا رہی تھی جو آسٹرازنیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے بنائی جا رہی تھی۔کووی شیلڈ ان دو ویکسینز میں سے ایک ہے جن کی بھارت میں ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave a reply