بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں مذہبی مقام امباجی کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے کم سے کم 21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے ۔

بھارت، ہریانہ میں ٹینکر کی آٹو سے ٹکر، 10نوجوان ہلاک

بھارتی میڈیا ایس پی اجیت راجین کے حوالے سے بتایا ہے کہ بس بارش کے دوران پھسلن کی وجہ سے ترشولیا گھاٹ کے نزدیک الٹ گئی۔
بس میں 71 مسافر سوار تھے۔ بس دانتا کی جانب جارہی تھی۔ زخمیوں کو پالن پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں روڈ ایکسیڈنٹ عام ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ریاست ہریانہ کے جیند میں منگل کو رات دیر گئے امرائے گاوں کے قریب ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں 10 نوجوان ہلاک ہو گئے تھے۔مذکورہ نوجوان حصار میں جاری فوجی بھرتی کیمپ سے میڈیکل کرواکر واپس آ رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹینکر نے ان کے آٹو کو ٹکر مار دی۔آٹو ڈرائیور تیز روشنی کے باعث سامنے سے آ رہے ٹینکر کو دیکھ نہیں پایا۔

بھارت، بس اور ٹرک کنٹینر کے درمیان زبردست ٹکر

اسی طرح بھارتی ریاست آسام کے ضلع شیو ساگر میں نیشنل ہائی وے پر زبردست روڈ ایکسیڈنٹ ہواتھا۔بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 10لوگ ہلاک ہو گئے۔ متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔

بھارت: بس اور ٹرک میں زوردار تصادم، 10ہلاک

Shares: