الٹا چورکوتوال کوڈانٹے:دہلی فسادات: بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کے لیے فیس بُک کو آخری وارننگ دے دی
نئی دہلی:الٹا چورکوتوال کوڈانٹے:دہلی فسادات: بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کے لیے فیس بُک کو آخری وارننگ دے دی ،اطلاعات کے مطابق امن و آشتی کمیٹی کی جانب سے بلائے جانے پر بھارتی فیس بُک کے نمائندوں کے انکار پر کمیٹی نے آخری وارننگ جاری کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے دہلی فساد کے حوالے سے بھارتی فیس بُک کے نمائندوں کو پیش ہونے حکم دیا جس پر نمائندوں نے انکار کردیا۔
نمائندوں کا کہنا تھا کہ دہلی فسادات کے معاملے پر مرکزی کمیٹی میں اس سے قبل حاضر ہوچکے ہیں۔ اب دہلی سرکار کی کمیٹی میں حاضری ضروری نہیں ہے۔ فیس بُک کی اس جواب کو کمیٹی کے سربراہ راگھو چڈھا نے توہین آمیز قراردیا ہے۔
کمیٹی نے بھارتی فیس بُک کے نمائندوں کو حاضر ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا کہ عدم تعاون کی بنا پر فیس بک انڈیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔