نیویارک: ظالم ، قابض اور مکار بھارت نے کشمیریوں پر قیامت برپا کررکھی ہے ، مقبوضہ وادی کو جیل میںتبدیل کرکے بھارت نے ساری دنیا کی غیر کو للکارا ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے ایک ریلی کے دوران کیا ، ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے نعرے لگائے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کر رہا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ ہے، بھارتی فوج ایل اوسی پر کشمیریوں کو بھی قتل کر رہی ہے۔