اسلام آباد: بھارت اس وقت سخت مشکل سے دوچار ہے . دنیا کی دوبڑی طاقتوں کی طرف سے بھارت کے خلاف محاذ بن گیا . بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے سابق فوجی، مصنف اور بھارتی صحافی پراوین ساہنے نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ روس اور چین بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے لیے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا اور ویسے بھی بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

پراوین ساہنے نے بھارتی فوج کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے اور آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

Shares: