بھارت انسانیت شرما گئی درندے کرونا مریضوں سے جنسی زیادتیاں کرنے لگے

ممبئی :بھارت جہاں ایک طرف کورونا کی تباہیاں جاری تودوسری طرف کرونا مریضوں سے جنسی زیادتیاں،اطلاعات کے مطابق بھارت میں لڑکی کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پٹنا کے علاقے میں انتہائی شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو ہیلتھ سینٹر میں کورونا ویکسین پلانے سے متعلق راضی کیا۔جس کے بعد وہ لڑکی کو ایک ویران مکان میں لے گئے اور ہراساں کرنا شروع کر دیا۔جب لڑکی نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،

پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد متعلقہ گھروں پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے

Comments are closed.