بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلانے کا انکشاف،بنگالی مسلمانوں کی پوری بستی کوآگ لگادی گئی

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلانے کا انکشاف،بنگالی مسلمانوں کی پوری بستی کوآگ لگادی گئی،اطلاعات کےمطابق بھارت میں بنگالی بستی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست دلہی میں پیش آیا۔ بنگالی بستی میں آگ تیزی سے ہر طرف پھل رہی ہے۔ فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ 12 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آگ کیسے لگی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ یہ کچی بستی بنگالیوں نے آباد کررکھی تھی جہاں سیکڑوں بنگالی رہائش پذیر تھے۔ لکڑیوں سے تعمیر کیے گئے عارضی کیمپ بھی جل کر خاک ہوگئے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد ہی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ریسکیو عملے کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد آگ پرقابو پا لیاجائے گا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

Comments are closed.