اسلام آباد:بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں سے بازنہیں آرہا:ہندوتوا کانظریہ بھارت کوپارہ پارہ کردے گا:معید یوسف نے بھارتی سفیر کے سامنےبھارتی مکاریوں اورچالاکیوں کی تصویر پیش کردی ،
باغی ٹی وی کے مطابق آج مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھارتی صحافی کو بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا ماسٹرمائنڈ قراردیتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں ، بھارت کے خطے میں امن کو خراب کرنے کےلیے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں،
معید یوسف نے کہا کہ بھارت کو واضح کردیا کہ ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،
Today, I was interviewed by Indian anchor Karan Thapar for the second time where I candidly explained Pakistan’s position on India and Afghanistan.
Link: https://t.co/CkcwLTmLsi pic.twitter.com/wqZAQpm5Nm— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) July 24, 2021
بھارتی صحافی سے سوال کرتے ہوئے معید یوسف نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جا رہی ہے، کیا مودی ہندوتا حکومت سے ایک مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے؟
معید یوسف نے کہا کہ جب تک بھارت یکطرفہ اقدام واپس نہیں لیتا بات ناممکن ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے بات نہیں ہو سکتی،
سوال ہے کیا مودی ہندو توا حکومت سے مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے؟
ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے مسئلے کے لئے سیاسی حل کے لئے کوشش کرتا رہے گا۔ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا مودی ہندوتوا حکومت سےایک مہذب رویے کی امید کی جا سکتی ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جا رہی ہے، معید یوسف کے سوال پر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے بھارت میں کورونا کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ انڈین صحافی کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔