راولپنڈی:بھارت نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہاہے، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بھارتی شرارتوں اورسازشوں پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن وامان کا دشمن ہے ، بھارت نہ صرف بھارت نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہاہے،جو کہ بہت ہی پریشان کن چیز ہے
پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور اقوام متحدہ کے آبزرور کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے اس میں سوار غیر ملکی مہمان محفوظ رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی میں دو ملٹری آبزرورز موجود تھے، جو سیز فائر کی خلاف ورزی کے شکار افراد سے ملاقات کرنے پولاس گاؤں کی جانب سے جا رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ بات نوٹس میں رہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں دور سے ہی پہچانی جاتی ہیں۔ انڈٰین فوج کی گولیاں گاڑی کو لگیں تاہم خوش قسمتی سے اس میں موجود یو این مبصر محفوظ رہے۔ پاک فوج کی جانب سے مہمانوں کو فوری طور پر موقع سے بحفاظت نکالتے ہوئے راولا کوٹ پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے بھارت کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اورمعصوم شہریوں کونشانہ بنانے پر بھارتی مکاری دنیا کے سامنے عیاں کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی خطرناک عزائم اس حد تک تجاوز کرگئے ہیں کہ بھارتی افواج نے اس علاقے میں امن کے لیے ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اقوام متحدہ کے کارکنوں کوبھی معاف نہیں کیا اوران کو نشانہ بنایا ہے
پاک فوج کے ترجمان ادارے نے اس بات کا خدشہ ظاہرکیا ہے کہ بھارتی افواج جان بوجھ کرسویلین کونشانہ بنا رہی ہیں ،ادھر آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کی امن کے حوالے سے کوششوں کی حمایت کرتا ہے اوربھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کے مبصرین کوگولیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے