بھارت ’دفاعی اخراجات‘ کرنے والا تیسرا بڑا ملک،77 کھرب 85 ارب روپے،پاکستان کا دفاعی بجٹ 12 کھرب 90 ارب روپے

0
79

اسلام آباد: بھارت ’دفاعی اخراجات‘ کرنے والا تیسرا بڑا ملک،77 کھرب 85 ارب روپے،پاکستان کا دفاعی بجٹ 12 کھرب 90 ارب روپے ، مالی سال 2020-21 کے لئے بھارتی حکومت کے 428 بلین ڈالر کے بجٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں ملکی معیشت سب سے بڑے بحران کا شکار ہے

دنیا بھر میں فوج اور دفاعی معاملات پر ہونے والے اخراجات سے متعلق سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک نے 2019 میں ریکارڈ 1.9 کھرب ڈالر فوجی اخراجات کیے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران 2019 میں عالمی سطح پر ریکارڈ فوجی اخراجات کیے گئے جن میں چین اور بھارت بھی پہلی مرتبہ شامل ہوگئے ہیں۔یعنی امریکا اور چین کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے گزشتہ سال سب سے زیادہ فوجی اخراجات کیے۔

دنیا بھر میں ہونے والے ان اخراجات کا 2018 سے موازنہ کیا جائے تو سالانہ 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 2010 سے سب سے زیادہ اخراجات ہیں۔ممالک کی انفرادی بات کی جائے تو امریکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2019 میں اکیلے 732 ارب ڈالر خرچ کیے جو 5.3 فیصد اضافہ ہے۔

چین اور بھارت نے 2019 میں بالترتیب 261 ارب ڈالر اور 71.1 ارب ڈالر خرچ کیا جو 5.1 فیصد اور 6.8 فیصد اضافہ ہے۔ بھارت کے اخراجات پاکستان اور چین دونوں حریف ممالک کے ساتھ کشیدگی کے باعث بڑھ گئے ہیں۔

Leave a reply