بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

0
47

مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازوں کا سامنا کرنے کے لئے بھارتی فوج اب روبوٹ کا استعمال کرے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں اور سنگ بازوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روبوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے ہار چکی ہے. ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں گولی کا جواب پتھر سے دینے والے کشمیریوں کے پتھراو سے 12 ہزار سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے. جس کے بعد بھارتی وزرات دفاع نے مقبوضہ کشمیرمیں روبوٹ استعمال کرنے کی تجویز دی جہاں اب 500 کے قریب روبوٹ مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جا رہے ہیں. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بھی بڑھنے لگا ہے، بھارتی فوج نفسیاتی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں کیونکہ ان پر ہر وقت موت کا خوف سوار ہوتا ہے. بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی سے گھبراتے ہیں اور کشمیر آنے کی بجائے نوکری چھوڑنے کو ترجیح دیتے ہیں. اس صورتحال سے نکلنے کے لئے مختلف تجاویز سامنے آتی رہیں جن میں سے ایک تجویز روبوٹ کی تھی. اب کشمیر میں بھارتی فوج روبوٹ استعمال کرے گی. ابتدائی مرحلے میں 500 روبوٹ مقبوضہ کشمیر بھیجے جائیں گے. ۔روبوٹ سنگبازی کے دوران آنسو گیس ،پیپرگیس اور گولیاں بھی چلائیں گے اور ان کانشانہ بھی صحیح ہوگا۔ روبوٹ کے استعمال کیلئے وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے. بھارتی وزارت داخلہ و دفاع کے مطابق 2016میں سنگبازی کے دوران 9235 ، 2017میں 1690اور2018میں 759اور2019کے چار ماہ کے دوران 446 بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں.

Leave a reply