انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ 23-2022 کے مالی سال میں انڈیا نے بیرون ملک 15 ہزار 920 کروڑ روپے کا دفاعی ساز و سامان فروخت کیا ہے جو کہ 2016-17 سے 10 گنا زیادہ ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی دفاعی برآمدات مالی سال 23-2022 میں تاریخ کی بلند ترین شرح پر رہیں جو کہ 15 ہزار 920 کروڑ روپے تھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے گذشتہ چھ سالوں میں دفاع ساز و سامان کی برآمدات میں 10 گُنا اضافہ ہوا ہےوزیراعظم نریندر مودی کی متاثر کُن قیادت میں انڈیا کی دفاعی برآمدات بڑھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
نوجوت سنگھ سدھو جیل سے رہا ہو گئے
Excellent! A clear manifestation of India’s talent and the enthusiasm towards ‘Make in India.’ It also shows the reforms in this sector over the last few years are delivering good results. Our Government will keep supporting efforts to make India a defence production hub. https://t.co/AL3sLknFOL
— Narendra Modi (@narendramodi) April 1, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ بہترین! ہندوستان کے ہنر اور ’میک ان انڈیا‘ کے تئیں جوش و خروش کا واضح مظہرہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں دفاعی سیکٹر میں لائی جانے والی اصلاحات کا اچھا نتیجہ سامنے آرہا ہے۔ ہماری حکومت انڈیا کو دفاعی ساز و سامان بنانے کا مرکز بنانے والی ہر کوشش کی حمایت کرے گی۔
واضح رہے کہ پچھلے مالیاتی سال میں انڈیا نے 12 ہزار 814 کروڑ روپے کا دفاعی سامان بیرون ملک فروخت کیا تھا انڈین حکومت نے مالیاتی سال 25-2024 میں انڈیا کی دفاعی ساز و سامان کی برآمدات 35 ہزار کروڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے –
پولیس کی طرف قتل قراردی گئی لڑکی 9 سال بعد زندہ لوٹ آئی،قتل کے الزام …
دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے سرکاری اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2021-22 میں ملک کی دفاعی برآمدات 12,814 کروڑ روپے، 2020-21 میں 8,434 کروڑ روپے، 2019-20 میں 9,115 کروڑ روپے، اور 2018-19 میں 10,745 کروڑ روپے،2016-17 میں 4,682 کروڑ روپے تھی-
وزر دفاع کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، مالی سال 2016-17 سے ہندوستان کی دفاعی برآمدات کی قدر میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
انڈین وزارت دفاع نے 2024-25 تک ہندوستان کی سالانہ دفاعی برآمدات کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کی طرف، اس نے کئی نئی پالیسیاں لائی ہیں، جیسے کہ 2023-24 کے لیے اپنے سرمائے کے بجٹ کا 75 فیصد گھریلو ذرائع سے خریداری کے لیے مختص کرنا اور 3,738 اشیاء کی تین مثبت مقامی فہرستیں، جن کے خلاف متعین ٹائم لائن سے آگے کی درآمد پر پابندی ہے۔