بھارت کی معاشی صورتحال، اقوام متحدہ نے مودی سرکار کا پول کھول دیا
بھارت کی معاشی صورتحال، اقوام متحدہ نے مودی سرکار کا پول کھول دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی معاشی حالت کا اقوام متحدہ نے پول کھول دیا،بھارت میں کم ہوتی طلب اور بڑھتی مہنگائی مودی کو نظر نہ آئی تو اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق بھارت کی معاشی شرح ترقی رواں مالی سال میں 5.7 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ نے مالی سال 20-2019 میں جی ڈی پی 7.6 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بھی ظاہر کی گئی کہ سال 2019 میں عالمی معیشت کی رفتار گزشتہ ایک دہائی کی نچلی سطح پر رہی۔ اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی حالات اور امکانات 2020 پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لمبے تجارتی تنازعہ کی وجہ سے 2019 میں عالمی معیشت میں 2.3 فیصد سے اضافہ ہوا.
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں عالمی معیشت میں 2.5فیصد کا اضافہ ہونے کی امید ہے ،لیکن تجارتی تنازعہ میں اضافہ ہونے پر اس اضافی شرح میں کمی آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔
بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک
جی ڈی پی کی اپریل ،جون کے دوران شرح ترقی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کی شرح ترقی 8 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔ یاد رہے کہ یہ شرح ترقی 25 سہ ماہیوں میں سب سے کم ہے۔ سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیکھی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح محض 0.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی دورانیہ کی شرح ترقی 12.1 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔
بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!
زراعت اور تخلیق کاری کے شعبوں میں بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری ، مارچ 2018-19 میں ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جو کہ 5 سال کی کمتر سطح ہے۔ یہ 20 سہ ماہیوں میں سب سے کم شرح ترقی تھی۔ مالی سال 2018-2019 میںجی ڈی پی کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 7.2 فیصد سے کم تھی۔