وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم کہتے ہیں کہ بھارت خطے کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کررہا اور اس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خطےکا امن تباہ کرنا چاہتاہے،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،جنگ مسلط کی تواپنےدفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتےہیں، مجھے مذاکرات کاکوئی ماحول دکھائی نہیں دےرہا، مسئلہ کشمیرکےتین فریق ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر انڈیا نے ہم پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان نہ صرف پاکستان کادفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، تیار ہیں اور ہر لمحہ باخبر بھی ہیں،

انہوں‌ نے کہاکہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی جائیگی، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں اپوزیشن کے صاحبان دیکھے ہیں، میں اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ مسئلہ تحریک انصاف اورحکومت کا نہیں ہے، یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، اگر آپ جمعہ کونہیں آسکے تو ہم گزارش کرتے ہیں کہ اگلے جمعہ اپنا حصہ ضرور ملائیں، انہوں نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے لیکن کو ئی ملک اور باشعور طبقہ اپنا امن برباد نہیں کرتا،

Shares: