بھارت میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، طوفانی بارشوں سے 38 افراد ہلاک ہو ئے، ریل اور فضائی سروس معطل ہو کر رہی گئی، ڈیم ٹوٹنے سے سات گاوں ڈوب گئے، چوبیس افراد پانی میں لاپتہ ہو گئے.
بھارتی صدر کے آبائی گاوں کی حالت کیسی؟ جان کر ہوں حیران
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 38ہو گئی، ممبئی شہر شدید بارشوں سے مفلوج ہو چکا ہے،سڑکیں پانی سےبھرگئی ہیں،ٹرین،فضائی سروس بھی متاثرہے، بھارت کے ضلع رتناگری میں ڈیم ٹوٹ جانے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چوبیس افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے .
ممبئی میں آج پھر مزید بارش کے خدشے کے پیش نظر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں ہی گھرسے باہر نکلیں۔
وزیراعلی دیویندر فرنویس نے دیوار گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے .رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے سات گاوں زیر آب آ گئے ہیں .
بھارت میں حیدرآباد کے شمس آباد ائیرپورٹ سے ممبئی جانے والی فلائٹس میں شدید بارش کے باعث تاخیر ہوئی، بھارت میں ریل سروس بھی معطل ہو کر رہ چکی ہے.