بھارتی لیگ کے مزید 2 کرکٹر کورونا میں مبتلا ہوگئے کورونا کے باعث آئی پی ایل ملتوی کردیا گیا
فیصلہ گذشتہ چند دنوں میں ٹیموں میں کوویڈ 19 کے متعدد مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل ملتوی کرنے کا اعلان کیا بی سی سی آئی کے نائب صدر نے لیگ کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی,بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک روک دیا.آگے کی حکمت عملی بعد میں طے کی جائیگی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کھلاڑی ورون چکراوَرتھی اور سندیپ واریئر و دیگر کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد آئی پی ایل منسوخ کیا گیا،
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا سے ایک ہی روز میں مزید 3 ہزار 438 افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے، دوسری جانب بھارت میں ایک روز میں کرونا کے 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز بھی سامنے آ ئے ہیں