بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض
بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، کرونا مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،بھارت میں کرونا سے 3584 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو چکی ہے
بھارت میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں، گجرات میں بھی کرونا مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دہلی میں بھی مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے،
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5609 مریض سامنے آئے،جبکہ 132 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مہاراشٹر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار کے قریب ہو چکی ہے، جبکہ 1400 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تامل ناڈو میں چودہ ہزار مریض جبکہ 87 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، گجرات میں کرونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار اور 749 ہلاکتیں ہو چکی ہیں
دہلی میں کرونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 534 نئے مریض سامنے آئے،مجموعی تعداد 11 ہزار 88 ہو گئی ہے، ہلاکتیں 176 ہو گئی ہیں، راجھستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 6015 ، ہلاکتیں 147 ہو گئی ہیں. اترپردیش میں کرونا مریضوں کی تعادد 5175 ، ہلاکتیں 127 ہو گئی ہیں
بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جو 31 مئی تک جاری رہے گا