بھارت میں روپوش حسینہ واجد کی ٹرمپ کو مبارک
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت میں چھپنے والی حسینہ واجد نے ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلہ دیش اور امریکہ کے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شیخ حسینہ نے 47ویں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر عوامی لیگ کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ "امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔”شیخ حسینہ نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو نہیں بھول سکتی۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ بنگلہ دیش اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کریں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بنگلہ دیش کے حوالے سے نقطہ نظر ان کے پہلے صدارتی دور میں واضح ہو چکا ہے۔ وہ بنگلہ دیش کو ایک جمہوریت پسند ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بنگلہ دیش میں ہندو برادری پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ مسئلہ امریکی ہندو کمیونٹی کے لیے بہت اہم ہے۔ ٹرمپ نے دنیا بھر میں ہندو برادری کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل انتخابی مہم کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو شکست دے کر اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے
ٹرمپ کی تین شادیاں،26 جنسی ہراسانی کے الزامات،امیر ترین صدر
ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی
ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل
ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد
امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں
وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم
اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم
ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب