بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے بعد نرس سے زیادتی،جان بھی لے لی گئی

0
74
dr india

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، ہندوستان ،ریپستان بن چکا،لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ہسپتال میں زیادتی و قتل کے واقعہ کے بعد بھارت میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری تھا کہ ایک نرس کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اسکو بھی جان سے مار دیا گیا

واقعہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں پیش آیا، برس کی بہن نے پولیس نے بہن کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 31 جولائی کو درج کروایا تھا، آٹھ اگست کو نرس کی لاش بلاس پور سے ملی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نرس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے،نرس کے گھر سے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے،نرس ہسپتال سے گھر کے لئے نکلی لیکن گھر نہ پہنچی، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو ایک مشتبہ شخص کو متاثرہ نرس کا پیچھا کرتے پایا گیا تاہم جب پولیس اسے حراست میں لینے کے لیے پہنچی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا اور راجستھان کے شہر جودھ پور سے ملزم دھرمیندرا اور اس کی بیوی کو تحقیقات کے لیے گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ اس سے قبل 9 اگست کو آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔ خاتون کی عصمت دری کی گئی اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا گیا کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی گئی ہے،پولیس نے اب تک 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، بھارت بھر میں ڈاکٹر واقعہ کو لے کر سراپا احتجاج ہیں.

خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، واقعے کے خلاف کلکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کیا، نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری اسپتال کے باہر دھرنا دیا،لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،ممبئی کے ہسپتالوں میں بھی رہائشی ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے،

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

Leave a reply