نئی دہلی :بھارت: کورونا سے 24 گھنٹے میں4 ہزارسےزائد افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حکومت اعدادوشمارکوبہت گھٹاکرپیش کررہی ہے حالانکہ حالات اس قدرخراب ہیں کہ ہرطرف میتیں ہی میتیں نظرآرہی ہیں‌

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 3 لاکھ 79 ہزار257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار507 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکی ہے۔

بھارت کے غیرجانبدارذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4ہزارسے تجاوزکرگئی ہے،

ان ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاکہ حکومتی ادارے جان بوجھ کر اعداد وشمارکوکم ظاہرکررہے ہیں ، حکومتی اعدادوشمارکے مطابق 3 ہزار 645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار832 ہوچکی ہے ۔

بھارتی سرکار کی طرف سے اعدادوشمارکم کرکے پیش کرنے کا انکشاف امریکی اوردیگرعالمی ذرائع ابلاغ بھی کرچکے ہیں‌اوران کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ظاہر کردہ متاثرہ اورجان بحق افراد کی تعداد دوگنی ہے

Shares: