بھارت کی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں بھارت نے جاپان کو 0-5 سے ہرایا۔ایونٹ کا فائنل کل ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان نے چین کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سب سے خراب کارکردگی ہے، جس کے حوالے سے سابق اولمپئین شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم پہلے اولمپکس سے باہر ہوئی پھر ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوئی، اب انتہائی شرم کی بات ہے کہ ہم ایشین چمپئین ٹرافی میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکے، ٹیم کی پرفارمنس سے قوم مایوس ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی کے موجودہ صدر پچھلے آٹھ سال سے ہاکی فیڈریشن پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے لاہور کراچی میں اپنا بھتیجا ،بھانجا اور بھائی کو بھرتی کیا۔فوری طور پر ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونے چاہئیں۔
ہاکی، بھارت نے جاپان کو ہرا کے فائنل میں جگہ بنا لی
