پاکستانی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ہندوستانیوں کا مطالبہ تھا کہ اسے بھارت میں بھی ریلیز کیا جائے، سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری تھی کہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے رہنما امیہ کھوپکر نے اعلان کر دیا کہ ان کی جماعت پاکستانی فلم کو کسی صورت بھی بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دے گی اور انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جس کو پاکستانی فلم دیکھنی ہے وہ بھارت چلا جائے. حال ہی میں بھارتی وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستانی ویب سائٹس، دوموبائل ایپلی کیشن4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ایک پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ کو بھارت میں بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ نے حال ہی میں ایک ویب سیریز’سیوک- دی کنفیشنز‘ ریلیز کی ہے جس کی چند
ہی اقساط نے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہلچل مچائی ہے۔اس ویب سیریز میں شدت پسند تنظیموں کے مسلمانوں اورسکھوں پر کیے جانے والے مظالم اور اہم واقعات سے متعلق حقائق کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔بھارتی حکومت اس ویب سیریز کی چند ہی اقساط دیکھ کر آگ بگولا ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کی جانب سے اس اقدام پر کافی تنقید کی جا رہی ہے.