بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ کم و بیش سات ملین افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعدا د بھی 100سے زائد ہو چکی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سات ریاستوں میں سیلاب سے51افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔بھارتی صوبے آسام اور بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ دس دنوں میں کم و بیش ساڑھے چار ملین افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ سڑکیں اور ریلوے لائنیں ڈوب چکے ہیں۔ آسام کے 30اضلاع حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں چار ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ آسام میں 15افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طرح بہار کے 12اضلاع تباہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اڑھائی ملین لوگوں نے نقل مکانی کی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24ہو گئی ہے۔

دریں اثناء نیپال میں سیلاب کی وجہ سے 70افراد مارے جا چکے ہیں۔ دو ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں سیلاب متاثرین کی تعداد چالیس ہزارہے۔ جبکہ 16افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء میں ہر سال سیلاب آتے ہیں۔ 2017ء میں سیلاب کی وجہ سے بھارت،نیپال اور بنگلہ دیش میں کم از کم 80افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ فصلیں، جائیدادیں اور گھر تباہ ہو گئے تھے

Shares: