ماسکو: بھارت نے یوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طلبا کویوکرینی حکام کی جانب سے یرغمال بنانے اورانہیں شورش زدہ علاقوں میں بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

روسی وزارت دفاع نے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کےحکام نے خارکیف میں بھارتی طلبا کویرغمال بنا رکھا ہے اورانہیں یوکرین سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے-

روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی طلبا کے بڑے گروپ کویوکرین اورپولینڈ کی سرحد سے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے بلکہ انہیں ایسے علاقوں میں جانے کے لئے زبردستی مجبورکیا جارہا ہے جہاں لڑائی جاری ہے۔روسی فوجی بھارتی طلبا کوبحفاظت نکالنے کے لئے ہرقسم کا اقدام کرنے کوتیارہیں-

واضح رہے کہ بھارت نے یوکرین میں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور یوکرین پر روسی فوج کے حملے میں بھارتی طالب علموں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے بھارتی طالب علموں کو انخلاکے وقت بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کا تباہ،7 فوجی ہلاک

بھارتی طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پولینڈ کی سرحد پریوکرینی گارڈز کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ سلاخوں سے ان پر تشدد کیا گیا اور بال کھینچ کھینچ کر انہیں سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔ دوسری جانب یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کی اذیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کے سفارتخانے نے فون سننا ہی بند کردیئے اور مودی سرکارنے آنکھیں بند کر لیں۔

ادھر س وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔

روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

Shares: