بھارت ، کشمیر کے حق میں دھرنا کس شہر میں ؟

0
34

دنیا بھر کے بعد اب بھارت میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایس سی، ایس ٹی اور مسلم فرنٹ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء نے مقبوضہ وادی کو خصوصی حیثیت دینے والی آرٹیکل370 اور 35 اے کی منسوخی کی مخالفت کی۔

دھرنے کا انعقاد اندرا پارک چوک میں کیا گیاجس میں تلنگانہ کی بڑی سیاسی و سماجی تنظیموں نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر، گرنیڈ حملہ سے کتنا نقصان ہوا؟

اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے جسٹس چندر کمار نے کشمیری سیاست دانوں کو نظربند کرنے پر شدید تنقید کی اور کشمیر میں انٹرنیٹ اور 4جی کی سروس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ اور دیگر رہنماو¿ں نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 73روز سے کرفیو نافذ ہے۔ انٹرنیٹ سروس مکمل بند اور موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہے۔

Leave a reply