لاہور: بھارت نے بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، ملک میں مختلف مقامات پرسیلاب کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، منگلا ڈیم بھرنے سے سپل وے کھول کر پانی رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”230988″ /]
ذرائع کے مطابق پرتاب برگیڈ کے مقام پر اس وقت پانی کی سطح 231500جبکہ سکرو کے مقام پر 127700 کیوسک ہے ایسے بشام 243400 منڈا ڈیم کے مقام پر 6359وارسک . 30650نوشہری . 46200 تربیلا 219500 مظفرآباد. 10180 کیوسک پانی ہے
ایسے ہی ڈومیل پر . 11920Cچتارکلاس . 17380 آزاد پٹن . 37370 منگلا 21215 کالا باغ . 229872 چشمہ 220349 رسول پورہیڈ 115900 مرالہ 195510 خانکی 144900 قادرآباد 146919 جسر 22300 شاہدرہ 30692 بلوکی 12725 تریموں 25922 کیوسک پانی بہہ رہا ہے
ذرائع کے مطابق تونسہ پر اس وقت پانی کی مقدار 196132 سدھانی 14468 سلیمانکی 2737 اسلام پاورہیڈ 6609 ہیڈ پنجند 26686 گدو بیراج 228253سکھر 208880 ایسے ہی کوٹری کے مقام پر 37165 کیوسک ہے
تفصیلات کے مطابق بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، پاکستان کو بتائے بغیر دریائے چناب میں اچانک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، بگلیہار جھیل سے چھوڑا جانے والا پانی دریا کے پانی سے ملکر 1 لاکھ 96 ہزار کیوسک ریلے کی شکل میں ہیڈ مرالہ پہنچ گیا، دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشہ کے پیش نظر گوجوانوالہ،حافظ آباد اور جھنگ میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں سطح بلند ہونے سے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی، ہنگامی طور پر ڈیم کے سپل وے کھول کر پانی کا بڑا ریلا رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا ہے، ارسا حکام نے جمعرات کی شام تک منگلا ڈیم میں 6 لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔