بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردیں ، کیوں کیں ؟ جانیئے اس خبر میں

اسلام آباد : پاکستان کی طرف سے بھارت سفیر کو فی الفور ملک چھوڑجانے کے بعد بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردی ہیں. اطلاعات کے مطابق بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے رد عمل میں اس کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے فیصلے پر پاکستان سے نظر ثانی کی اپیل کردی۔

بھارتی ویب ذرائع ابلاغ پر شائع رپورٹس کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے پر نظر ثانی کرے. رپورٹس کے مطابق اس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات انتہائی نازک حالات سے دوچار ہیں۔‘

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

یہ بھی یاد رہےکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Comments are closed.