بھارت شرارت سے پھربازنہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 70 سالہ خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارت شرارت سے پھربازنہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 70 سالہ خاتون زخمی،اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ خاتون زخمی ہو گئی.

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سیکٹر سبز کوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے پھر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی بزدل افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ اس سے قبل ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed.