بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے ،بھارت امریکا سے ٹیرف کےمعاملے پر بات چیت کا منتظر ہے،دوسری جانب بھارت نے امریکا سے دفاعی معاہدے روک دیے ہیں،رائٹرز کے مطابق بھارت نے گاڑیوں، طیاروں اور میزائلز کی خریداری روک دی۔بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
بھارت پر اضافی امریکی ٹیرف پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا مزید ٹیرف بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں،پاکستان،بنگلادیش اور دیگر ممالک پر کم ٹیرف عائد کیا گیا ہےاضافی ٹیرف کے بعد بھارتی مصنوعات امریکی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی،بھارت پر پاکستان،ویتنام،انڈونیشیا اور فلپائن سے زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔








