نئی دہلی :وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا،بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے کر خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی پالیسی کا اظہار کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کی فرسٹ آفیسر ودیشا میترا نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں نفرت اور تشدد کو ہوا دی۔بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے جب ایک عالمی لیڈر نے اس فورم پر خون کی ندیاں، نسلی تعصب، ہتھیار اٹھانے، آخر تک لڑنے جیسے الفاظ استعمال کیے ہوں۔

اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

ودیشا میترا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد کیمپ موجود نہ ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مبصرین کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اب انہیں اپنے وعدے پر قائم رہنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی اور مہذب معاشروں میں ایسے الفاظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

“بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب” لاک ہے

بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان اس کی تردید کر سکتا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئی 25 تنظیموں اور 130 دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران امن کا پیغام دیا تاہم پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے ذریعے نفرت کی آگ کو بھڑکایا۔

وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لگ بھگ 50 منٹ تک خطاب کیا تھا۔ عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں، منی لانڈرنگ، اسلاموفوبیا اور کشمیر کے معاملے پر اظہار خیال کیا تھا،خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ شروع ہو گئی تو اس کا اثر پوری دنیا محسوس کرے گی۔

Shares: