بھارت میں رواں ماہ ستمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی رپورٹ آ گئی ہے۔ بھارت میں رواں ماہ جی ایس ٹی کی مد میں 91916 کروڑ روپے جمع ہوئے جو کہ اگست کے مقابلے میں 6286 کروڑ روپے کم ہے۔ اگست میں جی ایس ٹی کے ذریعے 98202 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔
بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز جی ایس ٹی کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کیے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال قبل ستمبر میں جی ایس ٹی کی مد میں 94442 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے۔
منگل کے روز جاری کیے گئے اعداد شمار میں یہ اطلاع دی گئی، ایک برس قبل ستمبر ہی میں جی ایس ٹی اصولی 94442 کروڑ روپے تھا۔ بھارتی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ’ ستمبر میں کل جی ایس ٹی 91916 کروڑ روپے وصول ہوا، جس میں سی جی ایس ٹی 16630 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 22598 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی 45069 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔ گذشتہ برس کے مقابلے رواں برس ستمبر میں جی ایس ٹی آمدنی میں 2.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!
واضح رہے کہ بھارت میں اگست میں8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار 0.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔ 8 بنیادی صنعتوں کا مشترکہ انڈیکس اگست 2019 میں 128.2 تھا، جو اگست 2018 کے انڈیکس کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہو گیا۔
بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک
ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔







