بھارت، پیدل نوجوان کو کیوں قتل کر دیا گیا؟

0
75

بھارت میں معمولی وجوہات پر تشدد کرکے لوگوں کو قتل کرنا ایک عام سی بات بن گئی ہے۔ پہلے ہجومی تشدد میں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا تھا۔ اب تو عام نوجوان بھی معمولی سی وجہ پر قتل کیے جانے لگے ہیں۔

ہجومی تشدد پر خط لکھنے والوں کے خلاف مقدمہ، سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل

ایسا ہی ایک واقعہ ریاست بہار کے ضلع پٹنہ کے باڑھ تھانہ علاقے میںپیش آیا جہاں راستہ نہ ملنے پر گاڑی پر سوار لوگوں نے ایک نوجوان کو مار مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے پولیس کے ذرائع سے حوالہ بتایا ہے کہ 18سالہ گولو کمار کا تعلق جل گووند گاو¿ں کے چکپر محلہ سے تھا۔ وہ رات 12بجے حسن چک گاﺅں سے اپنے گھر پیدل آ رہا تھا۔اسی دوران رو ڈ پر ایک گزرنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے سائیڈ کے لیے ہارن بجایا۔جب اسے سائڈ نہ ملی تو گاڑی پر سوار چار نوجوانوں نے گولو کو سخت تشدد کانشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔زخمی گولو کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

گاﺅں سے تعلق رکھنے والے مشتعل افراد نے لاش کو سٹرک پر رکھ کر اسے احتجاج شروع کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔ پولیس نے لوگوں کو سمجھایا جس کے بعد وہ لاش کو اٹھانے پر رضامند ہوئے ۔

بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

Leave a reply