کراچی: مکار بھارت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ، اس مقصد کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں را کے ایجنٹ پال رکھے تھے ، ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،انڈیا کی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کا ہر شخص اپنے کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے
سید مصطفٰی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،بھارت نے کراچی میں را کے ایجنٹ بنا رکھے تھے ،ہم نے انڈیا کی ان جڑوں کو پاکستان سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔مصطفیٰ کمال کا مزیدکہنا تھا کہ کشمیر اور کشمیریوں کی جنگ ہم نے کراچی میں لڑی بھی ہے،ہم نےکشمیر میں کشمیریوں سے بات اور ملاقات بھی کی ،ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ انڈیا ان پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ ہمیں مار کر پاکستان کی طرف بڑھنا چاہتا ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمیں مصطفیٰ کما ل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہر فورم پر عمران خان کا ساتھ دینے کی بات کی ،عمران خان نے دو ٹوک کہہ دیا کہ مودی سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔