اسلام آباد:بھارت آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیر میں پھنس گیا ہے. اب تمام کشمیری بھارت سے نفرت کرنے لگے ، تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکرابھرے گی .ان خیالات کا اظہار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دلت نے ایک انٹریو میںکہی ،
اے ایس دلت نے انکشاف کرتے ہوئے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی جنتا پارٹی کو بھارت کے اندر سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اے ایس دُلت نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خسوصی حیثیت کے حوالے سے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔
اپنے انٹرویو میں اے ایس دُلت کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی صرف کشمیر میں روزگار دینے کی بات کرتے ہیں جبکہ پورے بھارت میں بے روز گاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ہے، اور اس فیصلے کے خلاف ردعمل ضرور آئے گا۔
سابق چیف را اے ایس دلت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے مزید دہشت گردی بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 میں کچھ نہیں رکھا تھا، ہٹانے کی کیا ضرورت تھی۔
ایک سوال کے جواب میں اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت کو اس کا مثبت انداز میں جواب دینا چاہیے۔