بھارت پاکستان میں منعقدہ انسداد دہشت گردی مشقوں میں شرکت کرنے کا خواہشمند

0
39

نئی دہلی:بھارت پاکستان میں منعقدہ انسداد دہشت گردی مشقوں میں شرکت کرنے کا خواہشمند،اطلاعات کے مطابق بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی سٹرکچر (RATS) کی قیادت میں انسداد دہشت گردی کی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے جو 3 اکتوبر سے پاکستان کے ضلع نوشہرہ کے پبی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

بھارت سے تین رکنی ٹیم اس مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان جائے گی۔ بھارت اس مشقوںمیں شرکت کی تصدیق کرنے والا آخری ملک ہے اور اس کی نمائندگی قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ کے عہدیدار کریں گے۔ اس مہینے کے شروع میں ، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے اورین برگ خطے میں کثیر الملکی انسداد دہشت گردی مشقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے روس کا دورہ کیاتھا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان مشقوں کا اعلان رواں سال مارچ میں تاشقند میں RATS کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔ ایس سی او پروٹوکول کے تحت پاکستان نے بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو ان مشقوں کے لیے مدعو کیا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں چین ، روس ، قازقستان ، کرغیزستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد نسلی اور مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا اور کاروباری سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ ایک طرح سے ، ایس سی او روس اور چین کی طرف سے امریکہ کے زیر تسلط نیٹو کے متوزی ایک تنظیم ہے۔

Leave a reply