بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے
کنگسٹن (اے پی پی) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 257 رنز سے ہراکر 2 میچوں کی سیریز 2-0 جیت لی.
تفصیلات کے مطابق بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے ہرادیا، ہنوما وہاڑی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ویسٹ انڈیز سے دونوں ٹیسٹ جیتنے کے بعد بھارت کو پوائنٹس ٹیبل 120 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم 468 رنز کے تعاقب میں 210 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ویسٹ انڈین بلے باز دوسری اننگز میں بھی بھارتی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آﺅٹ ہوتے رہے، شامربروکس 50 ، کپتان جیسن ہولڈر 39 ، جرمائن بلیکووڈ 38 اور ڈیرن براوو 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے.
جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی اور روندرا جدیجا نے تین، تین جبکہ ایشانت شرما نے دو اور بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی، ہنوما وہاڑی کو پہلی اننگز میں 111 اور دوسری میں 53 (ناٹ آﺅٹ) رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت کی یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی ہے.