نئی دہلی :بھارت روس سے میزائلی دفاعی سسٹم ایس 400 ضرور خریدے گا ، امریکہ کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں‌ اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے بھارتی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی دھمکیوں کے باوجود روس سے میزائلی دفاعی سسٹم ایس فور ہنڈریڈ خریدے گا

“یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائک پمپئو سے ملاقات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو فوجی ساز و سامان خریدنے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہے اور کسی بھی ملک کو نئی دہلی کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔

بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

یاد رہے کہ بھارت بڑی تیزی سے جدید اسلحہ جمع کررہا ہے ، بھارت نے گذشتہ برس ، روس سے پانچ ارب ڈالر سے بھی زیادہ مالیت کے پانچ دفاعی میزائلی سسٹم ایس فور ہنڈریڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ نے اپنے اتحادی ترکی پر بھی ایس فور ہنڈریڈ خریدنے کی بنا پر اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔دوسری طرف اس سلسلے میں پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے بارہا اعلان کیا ہے کہ جو ممالک روس اور ایران کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کریں گے ان پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی اور ہندوستان بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔

میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

Shares: