چین پیچھے رہ گیا، بھارت دنیا میں "نمبر ون” آ گیا
بھارت بازی لے گیا، چین کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت نے آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دیا،دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ماہرین نے رواں برس کے آغاز میں اس بات کی پیشن گوئی تھی کہ بھارت اس سال آبادی کے لحاظ سے پہلا ملک بن جائے گا اور وہ بات سچ ثابت ہو گئی، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے آبادی کے لحاظ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بھارت کی آبادی چین سے بڑھ چکی ہے اور دنیا بھر میں زیادہ آبادی کے لحاظ سے بھارت کا پہلا نمبر ہے، بھارت میں چین سے تقریبا 20 لاکھ شہری زیادہ ہیں، بھارت کی آبادی 140 کروڑ سے بڑھ چکی ہے، چین میں شرح پیدائش میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے چین پیچھے رہ گیا
یو این ایف پی اے کیدی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023 جس کا عنوان ‘8 ارب زندگیاں، لامحدود امکانات، حقوق اور انتخاب کا معاملہ’ کے ساتھ جاری کی گئی میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی اب 1428.6 ملین ہے،چین کی آبادی 1425.7 ملین ہے یہ پہلا موقع ہے کہ 1950 کے بعد بھارت کی آبادی چین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے
بھارت کی آبادی تو بڑھ چکی ہے لیکن بھارت میں شہریوں کو سہولیات میسر نہیں، بھارت میں اب بھی لاکھوں شہری واش روم سے محروم ہیں،تعلیم و صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، حکومتوں کی ترجیحات شہریوں کی بہتری نہیں رہی
سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل
جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان
امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات