پاکستانی ڈرامے انڈیا میں بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں امیتابھ بچن جیسا اداکار بھی ایک وقت میں پاکستانی ڈراموں کا مداح رہا ہے. حال ہی میں انڈین پنجابی فلموں کی نامور ہیروئین سرگن مہتا نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں . انہوں نے لسٹ بنا کر رکھی ہوتی ہے کہ کون کون سے ڈرامے دیکھنے ہیں. سرگن کے مطابق وہ تین سے چار دن میں ایک ڈرامہ دیکھ کر ختم کر لیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ جہاں میرےبہت سارے پسندیدہ ڈرامے ہیں وہیں میرے پاس تم ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے میں نے تین بار دیکھا ہے . میرے پاس تم کے علاوہ رقیب سے بھی پسند ہے یہ دونوں ڈرامے بہت ہی خوبصورت طریقے سے لکھے گئے ہیں. سرگن کہتی ہیں کہ پاکستانی ڈرامے بہت ہی اچھے انداز میں بنائے اور
لکھے جاتے ہیں پاکستانی فنکاروں میں بھی بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے. یاد رہے کہ سرگن مہتا کی حال ہی میں پنجابی فلم بابے بھنگڑا پائوندے نے ریلیز ہوئی اس میں پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھی اہم کردار ادا کیا . سہیل احمد کی یہ پہلی انڈین پنجابی فلم ہے ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے جبکہ سرگن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم پاکستان میں ریلیز ہوئی.