بھارتی ایجنسیوں کی پاکستان اورسکھوں کو بدنام کرنے کے لیےجعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کاانکشاف

نئی دہلی :بھارتی ایجنسیوں کی پاکستان اورسکھوں کو بدنام کرنے کے لیےجعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کاانکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ہندوتوا حکومت کی ایما پرپاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کو بدنام کرنے کے لیے ملک کے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر جعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے مرتب کی گئی ایک رپورٹ میں بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کئے گئے نام نہاد سیکورٹی الرٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی بڑی شخصیات پر ممکنہ حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں نو صفحات پر مشتمل نام نہاد انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات کے لیے خطرہ بتایا گیا ہے، کہاگیا کہ بھارت درحقیقت پاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا نے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

بھارت کی خفیہ ایجنسیاںمسلمان تنظیموں کے علاوہ خالصتان نواز گروپوں پر دہشت گردی پھیلانے اور پنجاب اور دیگربھارتی ریاستوں میں ٹارگٹڈ حملوں کے لیے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں عوامی اجتماعات، اہم اداروں اور پرہجوم علاقوں کو ڈرون حملوں سے خود نشانہ بنا سکتی ہیں تاکہ بھارت اور پاکستان میںمسلمانوں اور سکھوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یاد رہے کہ چنددن پہلے پاکستانی دفترخارجہ نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی ازلی دشمن بھارت ‘ایک اور جھوٹا فلیگ آپریشن’ کرسکتا ہے ، جس کا ‘حقیقی امکان’ ہے،لٰہذا عالمی برادری کو بھارتی چالاکیوں سے واقف رہنا چاہیے

Comments are closed.