بھارت جنگ کی تیاری کرنے لگا :مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایئر فورس کی جنگی بنیادوں پرنئے رن وے کی تعمیر

سری نگر:بھارت جنگ کی تیاری کرنے لگا :مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایئر فورس کی جنگی بنیادوں پرنئے رن وے کی تعمیر ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ، ہندوستانی فضائیہ نے جنوبی کشمیر کے علاقے بیج بہاڑہ میں سرینگر جموں شاہراہ سے متصل 3 کلومیٹر طویل رن وے کی تعمیر شروع کردی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ، ہنگامی لینڈنگ کی سہولت کی تعمیر ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مابین لائن آف ایکوچل کنٹرول کے ساتھ کشیدگی موجود ہے۔رن وے پر کام دو روز قبل جنگی بنیادوں پر شروع ہوا تھا اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ تین کلومیٹر لمبا ہوگا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے لئے رن وے کی ہنگامی سہولت کا کام کرے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرکوں اور کارکنوں کو رن وے کی تعمیر کے لئے پاس جاری کردیئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اننت ناگ ضلع میں سنگم کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کیا جارہا رن وے تقریبا 3.5 کلومیٹر لمبا ہے ۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مزدوروں کو کام کے لئے خصوصی پاس جاری کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.