بھارت:تین سالوں میں بھارتی فضائیہ کے 27 جنگی طیارے تباہ
نئی دہلی:بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شری پاڈ نائیک نے لک سبھا کو بھارتی فضائیہ کی گرتی ہوئی ساکھ کے اسباب بیان کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ پچھلے تین سالوں میں بھارت کے 27 جنگی جہاز تباہ ہو چکے ہیں.ان میں جیٹ فائیٹر او ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں ایک سوال کے جواب میں شری پاڈ نائیک نے تحریری جواب میں لوک سبھا کو بتایا کہ صرف 11 ایسے واقعات میں بھارت کو 524.64 کروڑ کا نقصان پہنچا ہے.
لوک سبھا کو تفصیلات دیتے ہوئے نائیک نے بتایا کہ 2016 میں 6 ایئر کرافٹ جیٹ ،2 ہیلی کاپٹرز 1 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ اور ایک ٹرینر کرافٹ تباہ ہوئے ہیں. ایسے ہی 17-2018 میں بھارتی فضائیہ کے دو ایئر کرافٹ جیٹ طیارے تباہ ہوئے جبکہ ایک ٹرینر ایئر کرافٹ بھی تباہ ہوا .
لوک سبھا کو بتایا گیا کہ 18-2019 میں بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور 7 جنگی طیارے تھوڑے ہی عرصے میںتباہ ہوگئے.اس کے علاوہ 2 جنگی ہیلی کاپٹرز اور 2 ہی ٹرینر طیارے تباہ ہوئے .لوک سبھا کو یہ بھی بتایا گیا کہ حال ہی میں جب پاکستان نے بھارتی میگ 21 کو مار گرایا اور اس کے پائیلٹ کو گرفتار کیا تھا اسی دن ایک ایم آئی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکار بھی مارے گئے .وزیر مملک برائے دفاع نے لوک سبھا کو بتایا کہ بھارتی فضائیہ کو بہت زیادہ نقصان اس وقت پہنچا جب اس کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ اے این -32 ارونا چل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا. جس میں ایئر فورس کے 13 جوان مارے گئے تھے.