انڈین اور پاکستانی فنکاروں کی پنجابی فلم ماں دا لاڈلا کی لاہور میں سکریننگ

0
110

انڈین پنجابی فلم ”ماں دا لاڈلا” جس میں ترسیم سنگھ جسڑ اور نیروباجوہ کے علاوہ پاکستانی فنکار نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر اور قیصر پیا نے اہم کردار ادا کئے ہیں. گزشتہ روز اس فلم کی لاہور میں سکریننگ کی گئی. اس موقع پر نسیم وکی موجود تھے انہیں فلم میں ہیرو کا کردار کرنے والے ترسیم سنگھ جسڑ نے وڈیو کال کی اور بے حد خوشی کا اظہار کیا پنجابی میں بولے” مینوں بوہت خوشی اے کے میری فلم پاکستان اچ ریلیز ہو رئی اے” . فلم میں پنجابی کلچر کو دکھایا گیا ہے بیرون ملک میں شوٹ ہونے والی اس فلم میں پاکستانی فنکاروں کے کردار نمایاں ہیں. ماں دا لاڈلا فلم کی ریلیز کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کہا جا رہا ہےکہ اس فلم کے بعد دیگر انڈین فلموں کی ریلیز کے راستے کھلیں گے. فلم میں نیروباجوہ کافی

خوبصورت لگ رہی ہیں کہانی میں ایک سوشل ایشو کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے. نسیم وکی اور افتخار ٹھاکر کے فلم میں ڈائیلاگز نے شائقین کو خوب محظوظ کیا. یا درہے کہ فلم میں نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر اور قیصر پیا کے علاوہ نرمل رشی، روپی گل نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں. دو گھنٹے پر محیط یہ فلم کامیڈی ڈرامہ ہے. فلم کی سکریننگ پر افتخار ٹھار اور قیصر پیا اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے یوں سکریننگ میں‌نسیم وکی پر تمام نظریں جمی رہیں.

Leave a reply