سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے منگہام علاقے میں رات گئے سیکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رات کے دوران منگہام علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جو کہ جمعے کی صبح ختم ہوا۔ اس دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں چند حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد رات گئے منگہام گاوں کو محاصرے میں لیاگیا تھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران ایک نوجوان وسیم بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار کو گرفتار کیا گیا۔تلاشی کی کاروائی صبح سات بجے کے قریب ختم ہوئی۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک 196مختلف واقعات میں 370افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    جبکہ 1002واقعات میں 1405افراد شہید کئے گئے جن میں 437شہری شامل ہیں۔پلوامہ ضلع میں اسی عرصے میں 314سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

    پلوامہ میں 7خود کش حملوں میں 53سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 34زخمی ہوئے۔پلوامہ میں اسی عرصہ کے دوران 259دھماکوں کے واقعات میں 1508افراد زخمی ہوئے جن میں354 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔دھماکوں کے ان واقعا ت میں94افراد شہید ہوئے۔ جبکہ 99سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

    Shares: