مقبوضہ کشمیر:مقبوضہ کشمیر:ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بھارتی فوج کا کشمیری نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ،کشمیری بھارتی فوج کے مظالم سے انتہائی تنگ ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا لاک ڈاون کے دوران پولیس کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد،اخلاقیات سے پولیس اہلکاروں کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پرآنےسخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے سبب وادی کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کرفیو کے باعث اگر لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو پولیس اہلکار ان پر بہیمانہ تشدد کرتے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں کئی پولیس اہلکار ایک شخص کو لاٹھی سے پیٹ رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک گھر کے تین افراد لاک ڈاون میں دلینہ سے سنگرامہ کی جانب گاڑی میں سوار جارہے تھے۔ سنگرامہ میں پولیس ناکے کے پاس جب ان کی گاڑی کو روکا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ کرفیو پاس کے بغیر گھر سے کیوں نکلے تو انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی جس کے سبب پولیس اہلکاروں نے ان پر لاٹھیاں برسائیں۔

پولیس نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لیا ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار لوگوں سے نہایت نازیبا الفاظ میںگھروں کے اندر رہنے کی اپیل کر تے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سوپور پولیس ایس ایس پی جاوید اقبال نے پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی بالا میں مقامی نوجوان معراج الدین بٹ ولد محمد اکبر بٹ ساکنہ ریڈونی بالا پر اس وقت بندوق برداروں نے حملہ کیا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھا۔

مقامی لوگوں نے اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیااور بعدازاں اننت ناگ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس دوران سکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور حملہ آور کی تلاشی شروع کردی۔

Shares: