مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے کرونا کی آڑمیں کئی علاقوں میں آپریشنزجاری ، درجنوں نوجوان گرفتار

سرینگر: مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے کرونا کی آڑمیں کئی علاقوں میں آپریشنزجاری ، درجنوں نوجوان گرفتار،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے بیگ پورہ میں سرکاری فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا

مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز55، 82بٹالین CRPF اور اونتی پورہ پولیس گائوں میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کررہی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک گھر گھرتلاشی جاری تھی۔بیگ پورہ حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کا آبائی گاوں ہے۔بارہمولہ میں بھی فورسز نے منگل کی صبح شمالی کشمور کے ہندواڑہ وِلج میں ایک سرچ آپریشن شروع کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آرمی کی 30 آر آر ، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ہندواڑہ میں تالیہبل ہرن چوگل کا محاصرہ کیا اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں مختلف چھاپوں کے دوران 7 نوجوان گرفتار کئے گئے ۔فورسز نے پولیس کی مدد سے سانبورہ پانپورمیں دوران شب گنائی محلہ میں تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کئے گئے افراد میں عادل احمد نامی طالب علم بھی شامل ہے۔ لوگوں نے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دوران فورسز نے دارم دور کیگام شوپیان میں چھاپوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے دوران شب دربگام پلوامہ کے ایک نوعمر طالب علم کو بھی گرفتار کرلیا ۔ادھر فسٹ آر آر اور پولیس نے وانپورہ کولگام نامی بستی کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

اس دوران 55 آر آر اور پولیس نے زائیگام پلوامہ کو محاصرے میں لیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

Comments are closed.