مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پرحملہ ہوگیا:ایک اہلکارہلاک

0
33

سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پرحملہ ہوگیا:ایک اہلکارہلاک،اطلاعات کے مطابق= مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر گرنیڈ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں نامعلوم افراد نے سرینگر جموں ہائی وے پر کھڑے بھارتی اہلکاروں پر گرنیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

گرنیڈ حملے کے بعد بھارتی فوج کے مزید دستوں کو طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a reply