بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی مرتکب: دھوپ کی دیواردھوکہ اورفریب ہے:کشمیر یوتھ الائنس

0
30

اسلام آباد:بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی مرتکب:دھوپ کی دیواردھوکہ اورفریب ہے:کشمیر یوتھ الائنس نے بھارتی سازشوں کے پھر سے بے نقاب کردیا:

کشمیریوتھ الائنس کی قیادت نے بھارت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی مرتکب، آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والا ہر کشمیر ی فریڈم فائٹر اور ہمارا ہیرو ہے۔ دھوپ کی دیوار ویب سیریز امن کی آشا طرح کا نیا دھوکہ اور فریب ہے، پاکستان کے نوجوان ذہن سازی کی اس سازش کو مسترد کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارتنازعہ کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کیلئے نوجوان تنظیموں کے اتحاد پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی عہدیداران ڈاکٹر مجاہد گیلانی،سعد ارسلان صادق،طہ منیب،کاشف ظہیر،میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد،خاتون کشمیری رہنماشائستہ صفی،رضی طاہر،ڈاکٹر اسامہ،عثمان جولاہاودیگر نے جمعرات کو اپنے مشرکہ بیان میں کیا۔

کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کے ذمہ داران کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان آزادی کیلئے کشمیریوں کی سیاسی ومسلح جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دھوپ کی دیوار اور امن کی آشا جیسی کوئی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک کشمیریوں کو انکا بنیادی حق نہیں مل جاتا،

تنظیم کی قیادت کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارت نے غاضبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور بطور ریاست دہشتگردی کررہاہے،اپنے بنیادی حق آزادی کیلئے جدوجہد کرنا اقوام متحدہ کے چارٹرکے عین مطابق ہے۔کشمیری ضرور کامیاب ہوں گے اور ایک دن آزادی حاصل کریں گے،پاکستان کے نوجوان جدوجہد آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a reply